یمن سے داغے گئے میزائل کے اسرائیلی حدود کے قریب پہنچنے پر اسرائیل کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے دفاعی نظام کے ذریعے یمن سے داغے گئے میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ غزہ فائر بندی مذاکرات میں بعض بنیادی معاملات میں اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ بقیہ معاملات پر جلد اتفاقِ رائے کی کوششیں کررہے ہیں۔
بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ دوحہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے نتیجے میں غزہ امن معاہدہ اسی ہفتے ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ امریکا کے نومنتخب نائب صدر وینس نے بھی اسرائیل اور حماس کے مابین جلد از جلد معاہدہ طے پانے کے لیے امید لگا لی ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد ہی ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے اور اس پیش رفت کی وجہ یہ ہے کہ لوگ خوفزدہ ہیں کہ حماس کے لیے اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایک معاہدہ ہونے والا ہے جو کہ بائیڈن انتظامیہ کے بالکل اختتام کی طرف ہے شاید آخری یا دو دن۔
غزہ میں کیپٹن سمیت 5 اسرائیلی فوجی واصل جہنم
وینس نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ صدر ٹرمپ کا حماس کو دھمکی دینا اور یہ واضح کرنا کہ نتائج میں جہنم کا سامنا کرنا پڑے گا اس وجہ سے ہم نے کچھ یرغمالیوں کو نکالنے میں پیش رفت کی ہے۔