اشتہار

بنگلادیشی اداکارہ کی بوری بند لاش برآمد، قاتل کون تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ : بنگلادیش کی مشہور اداکارہ رائمہ اسلام کو شوہر نے موت کے گھاٹ اتار دیا، اداکارہ کی بوری بند لاش نے علاقے میں خوف کو ہراس پھیلا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سے زائد فلموں اور ٹی وی شوز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مقتول اداکارہ کی لاش بنگلادیش کے علاقے کیرانی گنج کے ایک پل کے نیچے سے بوری میں بند ملی، جسے کچھ مقامی افراد نے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے بوری کو تحویل میں لیکر کھولا اندر سے اداکارہ رائمہ شمو کی لاش برآمد ہوئی جسے بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے قتل کے شبے میں اداکارہ کے شوہر اور ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کی تو شوہر نے روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر بیوی کو قتل کا اعتراف کرلیا۔

بنگلادیشی اداکارہ رائمہ اسلام شمو کے شوہر نے کچھ روز قبل اہلیہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں