تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یہ گمشدہ بِلاّ کس ملک کا قومی مسئلہ بن گیا اور کیوں؟

ایک جنوبی امریکی ملک میں نجی پرواز کے دوران پالتو بِلاّ لاپتہ ہوگیا جس کے بعد ہلچل مچی گئی اور حکومت نے بھی اس کی تلاش میں لگ گئی۔

یہ بات ہو رہی ہے جنوبی امریکی ملک بولیویا کی جہاں ٹیٹو نامی ایک بلاّ اندرون ملک نجی پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا جس کے بعد نہ صرف اس کی مالکن پریشان ہوئی بلکہ اس کی ایسی ڈھونڈ مچی اور وہاں کی حکومت بھی اس کی تلاش میں سرگرداں ہوگئی تو ایسا لگنے لگا کہ جیسے بِلاّ وہاں کا قومی مسئلہ بن گیا ہے۔

سرمئی اور سنفید رنگ کا ٹیٹو نامی نوجوان بِلاّ اینڈریا آئٹور نامی خاتون کا پالتو ہے اور بہت لاڈلہ بھی۔ گزشتہ ماہ دسمبر وہ اندرون ملک نجی پرواز سے سفر کر رہی تھیں کہ ان کا یہ لاڈلہ کہیں غائب ہوگیا۔

ٹیٹو کے اس طرح غائب ہونے سے اس کی مالکن شدید غمزدہ ہوگئی اور اس نے اپنے جانور کی تصویر اور تفصیلات سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے عوام سے اس کی تلاش میں مدد کی اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ کسی بھی صورت اس کی تلاش سے دستبردار نہیں ہوگی۔

اب صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ عام افراد سمیت پولیس، فائر فائٹرز بھی اس کی تلاش میں سرگرداں ہوچکے ہیں جبکہ سراغرساں ادارے سمیت دیگر ادارے بھی اسے ڈھونڈنے کی کوششوں میں لگ گئے ہیں۔

بولیویا کے مقامی میڈیا کے مطابق بِلّے کی گمشدگی کو ایک ماہ گزر جانے کے بعد تاحال اس کا کوئی سراغ نہ ملنے پر اب حکومت بھی اس کی کھوج میں شامل ہو چکی ہے اور ایک وزیر نے ٹیٹو کی تلاش کے لیے جانوروں سے رابطہ کرنے والے سائیکک ماہر سے بھی کیا ہے۔

ٹیٹو کی مالکن اینڈریا آئٹور نے مقامی میڈیا کو اس حوالے سے بتایا کہ وہ 8 دسمبر کو اپنے بِلّے کے ساتھ نجی فضائی کمپنی کے طیارے میں تاریجا سے سانتا کروز جا رہی تھیں کہ جہاز طیارہ اترنے کے بعد ٹیٹو اچانک غائب ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -