اشتہار

لاپتہ بلی اژدھے کے پیٹ سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: تھائی لینڈ کے  ایک گھر کی پالتو  بلی پُراسرار طور پر لاپتہ ہوئی اور پھر وہ مردہ حالت میں اژدھے کے پیٹ سے برآمد ہوئی۔

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون ’کانچی نرد‘ اور اُن کی بیٹی ’گراشیا‘ نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ اُن کی بلی لاپتہ ہوگئی تھی، جس کو بہت تلاش کیا مگر وہ نہ مل سکی۔

خاتون نے بتایا تھا کہ انہوں نے بلی ’فیلین ہو جن‘ کو آخری بار گھر میں دیکھا تھا، تھوڑی دیر بعد وہ کہیں چلی گئی، جس کا کئی گھنٹے انتظار کیا مگر وہ نہ ملی۔

สุดหล่อของแม่😥😥

Posted by Kanchi Nard on Saturday, 3 April 2021

- Advertisement -

خاتون کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید وہ گھر میں کہیں بیٹھی ہوگی یا پھر باہر نکل گئی ہوگی‘۔

نچی نرد نے بتایا کہ جس دوران اُن کی بیٹی بلی کو تلاش کررہی تھی، اُسی دوران اُس کی نظر گھر میں آئے ہوئے اژدھے پر پڑی جس کا پیٹ پھولا ہوا تھا۔

Posted by Kanchi Nard on Saturday, 3 April 2021

’بیٹی سانپ کو دیکھ کر بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئی تھی اور اُس نے خدشہ ظاہرکیا تھا کہ سانپ بلی کو کھا گیا ہوگا‘۔

خاتون نے محکمہ جنگلی حیات کے دفتر فون کر کے سانپ کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع دی جس کے بعد رضاکاروں نے وہاں پہنچ کر اژدھے کو قابو کیا اور پھر اُس کا پیٹ چاک کیا تو اندر بلی موجود تھی۔

😭😭😭

Posted by Kanchi Nard on Saturday, 3 April 2021

بلی کو مردہ حالت میں دیکھ کر خاتون کی بیٹی زار و قطار رونے لگی اور پھر اُس نے بلی کی یادگار تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کر کے ساری کہانی بیان کی۔

May be an image of snake

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں