اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

قائد آباد میں بچوں پر تشدد کا معاملہ مزید الجھ گیا، پڑوسیوں کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں بچوں پر تشدد کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے، متاثرہ بچوں کے والدین نے پڑوسیوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کے والدین کی جانب سے مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجمل نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے عذرا نامی خاتون اور 9 سال کی بچی فضا کو بھی حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق زیر حراست خاتون کے ہاں 2 دن پہلے آپریشن سے بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، خاتون نے میڈیکل رپورٹس جمع کرادیں، ڈاکٹرز نے خاتون کی بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔

بچوں کے تشدد کے معاملے نے پولیس کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے، زچگی والی خاتون بچوں پر کیسے تشدد کرسکتی ہے پولیس کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے قائد آباد میں بچوں کی گمشدگی اور نامعلوم افراد کی جانب سے ان پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تین بچے غائب ہوئے اور تھوڑی دیر بعد خود ہی گھر واپس آگئے، بچوں کے نشانات پر تشدد کے نشانات تھے، میڈیکل رپورٹ میں بھی بچوں پر تشدد ثابت ہوا۔

گزشتہ روز پولیس نے شیرپاؤ کالونی میں سرچ آپریشن کرکے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ بچوں پر تشدد کے مبینہ واقعات کے خلاف اہل علاقہ گزشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے ڈی ایس پی قائد آباد کے دفتر میں داخل ہوگئے تھے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی نے ڈی آئی جی ایسٹ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں