تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

2ہفتوں سے لاپتہ بچوں کو حساس اداروں نے 24 گھنٹے میں ڈھونڈ لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 2 ہفتوں سے لاپتہ بچوں کو حساس اداروں نے 24 گھنٹے میں ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔

اسلام آباد کے علاقے بری امام کے رہائشی پرویز کی فریاد حساس اداروں اور آرمی چیف نے سن لی۔ پندرہ جون کو لاپتہ ہونے والے مزمل اور علی شان کو چوبیس گھنٹے میں ڈھونڈ کر گھر پہنچا دیا۔

والد پرویز بچوں کی گمشدگی پر چودہ دن سے در در کی ٹھوکریں کھا رہا تھا۔ بچوں کی تلاش کیلئے پیسے جوڑنے کیلئے اپنی بکری تک بیچ دی ہر چوک ہر اسٹاپ پر بارہ اور سولہ سال کے بچوں کی تصویر دکھاتا رہا۔

پرویز خود بے بسی کی تصویر بنا دکھائی دیا اور شہر شہر پیدل سفر کر کے دکھیارا باپ جی ٹی روڈ جہلم پہنچا تو دردِ دل رکھنے والے وی لاگر نے اُس کی کہانی سنی۔

بچوں کے غم میں بلکتے باپ کے آنسوؤں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے دل پگھلادئیے۔ وڈیو وائرل ہوئی تو حساس اداروں نے وی لاگر سے رابطہ کرکے تفصیلات لیں۔

سیکیورٹی اداروں نے پرویز سے رابطہ کیا اور بچے بازیاب کروا کر والدین تک پہنچادئیے۔ پرویز بچے ملنے پر خوشی سے نہال ہے اور آرمی چیف اور پاک فوج کو سلام پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -