جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

ہوٹل میں گم ہونے والی ہیرے کی انگوٹھی کہاں سے ملی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس میں خاتون کی ہیرے کی انگوٹھی ہوٹل کے کمرے سے گم ہوئی بعد میں اسے ویکیوم کلینر سے برآمد کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پیرس پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی انگوٹھی ہوٹل میں کمرے میں موجود میز سے اس وقت غائب ہوگئی جب وہ خریداری کے لیے باہر تھی اسے شبہ ہے کہ اسے ہوٹل ملازم نے چرایا ہے۔

ہوٹل کے حکام نے بتایا کہ ملازمین نے گمشدہ انگوٹھی کی تلاش شروع کی اور سیکیورٹی گارڈ نے اسے صفائی کے عملے کے زیر استعمال ویکیوم کلینر کے بیگ سے برآمد کیا۔

خاتون کی ہیرے کی انگوٹھی کی مالیت 8 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون پولیس میں رپورٹ درج کرواکے لندن روانہ ہوگئی تھی جس کے بعد انگوٹھی کو پولیس نے اپنی حفاظت میں رکھ لیا ہے۔

واضح رہے کہ دی رٹز کا شمار دنیا کے سب سے مشہور لگژری ہوٹل میں ہوتا ہے جس میں ایک دن کے قیام کا کرایہ 2 ہزار 150 ڈالر سے 50 ہزار ڈالرز تک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں