تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فلائٹ مس کرنے پر ویسٹ انڈین کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر شیمرون ہیٹ مائر کو فلائٹ مس کرنے پر ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کردیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور ٹیمیں چند روز بعد سے ہی آسٹریلیا پہنچنا شروع ہوجائیں گی۔

 ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر شیمرون ہیٹ مائر نے فلائٹ مس کردی جس پر انہیں بورڈ نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے ہی باہر کردیا۔

ویسٹ انڈیز بورڈ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’ہیٹ مائر کی درخواست پر ایک دفعہ ان کی فلائٹ تبدیل کی گئی تھی لہٰذا دوسری بار غلطی معاف نہیں ہوگی۔‘

کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ’ہیٹ مائر کی جگہ شمارا بروکس کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔‘

Comments

- Advertisement -