اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لاپتہ مسافر طیارہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیپال کی ایک نجی ایئرلائن کا 43 سالہ پرانا طیارہ جو اتوار کو 22 افراد کے ساتھ لاپتہ ہو گیا تھا مستنگ کے علاقے کوانگ سے مل گیا۔

نیپالی فوج کے ترجمان نارائن سلوال نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے حوالے سے بتایا کہ مقامی لوگوں کی طرف سے آرمی کو دی گئی معلومات دی گئی ہیں کہ تارا ایئر کا طیارہ مناپتی ہمل کے لینڈ سلائیڈنگ کے نیچے لامچے ندی پر گر کر تباہ ہو گیا۔

مائی ریپبلیکا اخبار کے مطابق نیپال آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں 10 فوجی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو ملازمین سوار تھے نرشنگ خانقاہ کے قریب دریا کے کنارے پر اترا ہے جو کہ ممکنہ طور پر حادثے کی جگی ہے۔

اخبار نے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے جنرل مینیجر پریم ناتھ ٹھاکر کے حوالے سے بتایا کہ نیپال آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر نارشانگ گمبا کے قریب دریا کے کنارے پر اترا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیپال ٹیلی کام کی جانب سے گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) نیٹ ورک کے ذریعے ہوائی جہاز کے کپتان پربھاکر گھمیرے کے سیل فون کا پتہ لگایا تھا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے طیارہ کے مقام کو تلاش کر لیا۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک حادثے کے شکار طیارے میں سوار مسافروں سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

اتوار کو نیپال میں تارا ایئر کا دو انجن والا ایک طیارہ اچانک لا پتا ہو گیا تھا طیارے نے صبح 9 بجکر 55 منٹ پر اڑان بھری جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

طیارے میں 4 بھارتیوں اور 3 جاپانیوں سمیت 22 مسافر سوار تھے یہ طیارہ نیپال کے شہر پوکھرا سے جوم سوم جا رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں