تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرپشن اور رشوت خوری کا الزام، انٹرپول چیف کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

بیجنگ: چین میں کرپشن کے الزامات کی تفتیش کے لیے گرفتار ہونے والے مینگ ہوننگ نے اپنا استعفیٰ انٹرپول کو ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ کو چین نے تفتیش کے لیے حراست میں لینے کی تصدیق کردی جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ انٹرپول کو ارسال کردیا۔

چین سے تعلق رکھنے والے مینگ ہوننگ کو بیجنگ حکام نے واپسی پر رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا، کئی روز تک تو اُن کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی البتہ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا تو چین نے تفتیش کی تصدیق کی۔

انٹر پول کے سربراہ کی اہلیہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے شوہر کی جان خطرے ہے کیونکہ مینگ نے انہیں 25 ستمبر کو ایک ایموجی پیغام بھیجا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مینگ سے آخری رابطہ 29 ستمبر کی شام کو ہوا جب وہ چین سے واپس پیرس آرہے تھے اُس کے بعد سے اُن کا نمبر بند مل رہا ہے۔

ایک روز قبل چینی حکام نے اپنے ہی ملک سے تعلق رکھنے والے انٹرپول چیف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مجرمانہ سرگرمیوں، کرپشن اور رشوت خوری میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا جس کی تفتیش جاری ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے نے چینی حکام کے اقدام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مینگ ہونگ کو ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا، یہ الزامات اُس دور کے ہیں کہ جب وہ پبلک سروس کمیشن میں سرکاری ملازمت کرتے تھے۔

سربراہ کی گمشدگی کے بعد دو روز قبل انٹرپول نے بیان جاری کیا تھا کہ ہم اپنے ادارے کے چیف کی گمشدگی سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ ہمیں اُن کا سراغ بھی مل گیا۔

چینی حکام نے انٹرپول چیف کے سربراہ کو حراست میں لیے جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا تھا البتہ گزشتہ روز مینگ کی گرفتاری کو باضابطہ طور پر ظاہر کیا گیا۔

خیال رہے کہ مینگ ہوننگ پہلے چینی شہری ہیں جنہیں انٹرنیشنل پولیس کا چیف بنایا گیا تھا، ہوننگ وی سنہ 2016 انٹرپول چیف منتخب ہونے کے بعد سے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ فرانس میں ہی مقیم تھے۔

انٹرپول چیف چین میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے اس سے قبل وہ پبلک سیکیورٹی کے نائب وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر 2016 میں مینگ ہوننگ وی چار سال کے لیے انٹرپول کے صدر منتخب ہوئے تھے، انہوں نے منتخب ہوتے ہی انٹرپول کے صدر مرلی بالیسٹرزی سے چارج لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں