کراچی : جامعہ کراچی کےلاپتہ ایسوسی ایٹ پروفیسرمحمد اسماعیل گھرپہنچ گئے، پروفیسر محمد اسماعیل15ستمبر کو لاپتہ ہوئے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے لاپتہ ہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد اسماعیل 18 روز بعد واپس گھر پہنچ گئے، ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد اسماعیل کا تعلق شعبہ اصول دین سے ہے ۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ پروفیسر محمد اسماعیل15ستمبر کو لاپتہ ہوئے تھے، ان کی گمشدگی سے متعلق اہلخانہ نے جامعہ کے سیکیورٹی ایڈوائزر کو درخواست بھی دی تھی
ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل کی اہلیہ آمنہ اسماعیل نے بتایا کہ 14 ستمبر کی رات کو نامعلوم افراد میرے شوہر کو گھر سے زبردستی لے گئے تھے، میں نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ کو درخواست دی تھی لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔