جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دو ہفتے سے لاپتہ ماں اور بچے کا سراغ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لوٹن : برطانیہ میں ایک خاتون جو اپنے تین ماہ کے بچے سمیت گزشتہ دو ہفتوں سے لاپتہ تھی بالآخر پولیس کو مل گئی۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لوٹن پولیس اپنے ہر ممکن اقدامات اور تحقیقات کے باوجود گمشدہ ماں بیٹے کی تلاش میں ناکام تھی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون ’انکا‘ جس کا پورا نام پولیس نے ظاہر نہیں کیا ہے، وہ اور اس کا 3 ماہ کا بچہ 17 اکتوبر بروز جمعرات کو آخری مرتبہ صبح 11بجے لوٹن کے علاقے بیڈ فورڈ شائر کے ٹریول لاج ہوٹل سے نکلتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

- Advertisement -

تفتیشی افسران نے 29 سالہ ’انکا‘ اور اس کے بچے کی خیریت کے حوالے سے "شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ان کی تلاش کے لیے باقاعدہ ایک ہنگامی مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب لوٹن پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ لاپتہ ماں اور اس کا 3ماہ کا بچہ دونوں محفوظ اور خیریت سے ہیں، تاہم ابھی پولیس نے اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں کہ مذکورہ ماں اور اس کا بچہ کس مقام اور کن حالات میں بازیاب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں