جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

عدالت کا لاپتا افراد کو 7 روز میں بازیاب کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاپتا شہریوں کو 7 روز میں  بازیاب کروانے کا حکم جاری کردیا، ایم کیو ایم کے وکلا عدالت میں تاحال پیش نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کارکنان سمیت 50 سے زائد لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں متحدہ پاکستان کے وکلاء کیس کی سماعت کے دوران ایک بار پھر غیر حاضر نظر آئے۔

ایم کیو ایم کے وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر شہریوں کی بازیابی پر فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاپتا شہریوں کو 7 روز میں  بازیاب کروانے کا حکم جاری کردیا۔

- Advertisement -

پڑھیں: لاپتہ افراد کیس، عدالت کا لاوارث لاشوں کی شناخت اور ڈی این اے کیلئے میکینزم بنانے کا حکم

 یاد رہے گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ کے جج نے ایم کیو ایم کے وکلاء کی غیر حاضری پر ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فاروق ستار کو مقدمے کی پیروی نہیں کرنا اور اُن کے وکلا کو عدالت نہیں آنا تو مقدمہ دائر کیوں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں