The news is by your side.

Advertisement

لاپتہ افراد سے متعلق نیب کمیشن نے نومبر تک چار ہزار 268 کیسز نمٹا دیے

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کے لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماہ نومبر تک کمیشن نے چار ہزار 268کیسز نمٹا دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے زیر سماعت کیسز سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔

سیکریٹری لاپتہ افراد کمیشن فرید احمد خان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کی بدولت لاپتہ افراد کمیشن کو نمایاں کامیابیاں ملیں ہیں۔

کمیشن کو نومبر کے مہینے میں لاپتہ افراد کے حوالے سے 43 کیسز موصول ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق مبینہ طور پر جبری گمشدہ افراد کے مقدمات کی تعداد 4 ہزار 474 تھی، ماہ نومبر 2019 تک لاپتہ افراد کمیشن نے 4 ہزار 268 افراد کے کیسز نمٹائے دیے۔

مزید پڑھیں : نیب کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ، 702 ارب روپے کی وصولی

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نومبر میں انکوائری کمیشن نے655 سماعتیں کیں۔ اسلام آباد میں 281 اور لاہور میں 20 مقدمات کی سماعتیں کی گئیں،اسی طرح کراچی میں 223 اور کوئٹہ میں 62 سماعتیں کی گئیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں