تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاپتا افراد: قومی کمیشن کی بڑی کامیابی

اسلام آباد: ملک میں جبری طور پر لاپتا افراد کے سلسلے میں بننے والی قومی کمیشن نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے زیادہ تر کیسز نمٹا دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاپتا افراد کے قومی کمیشن نے 31 اکتوبر 2020 تک 4748 کیسز نمٹا دیے، لاپتا افراد کے کیسز میں کمیشن کے صدر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خصوصی دل چسپی لی۔

سیکریٹری قومی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ لاپتا افراد قومی کمیشن کے صدر کی ذاتی کوششوں سے نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران لاپتا افراد کے 45 نئے کیسز کمیشن کو موصول ہوئے، جس کے بعد جبری طور پر لاپتا افراد کے کیسز کی مجموعی تعداد 6831 ہوگئی، جب کہ اس وقت لاپتا افراد کیسز کی تعداد کم ہو کر صرف 2083 رہ گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاپتا افراد کے کیسز میں نمایاں کمی قومی کمیشن کی بڑی کامیابی ہے، لاپتا افراد کے لیے قائم قومی کمیشن میں سماعتیں قانون اور لاک ڈاؤن پالیسی کے ایس او پیز کے مطابق ہوں گی۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قومی کمیشن چیئرمین اور ارکان نے لاپتا افراد کے کیسز کی ذاتی طور پر سماعت کی، قومی کمیشن نے لاپتا افراد کی جلد بازیابی کے لیے ہر ممکن کامیاب کوششیں کیں۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال اس عہدے کی تنخواہ نہیں لیتے، اور اس کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال بھی نہیں کرتے۔

Comments

- Advertisement -