تازہ ترین

کراچی سے ایان اور انابیہ کے لاپتہ ہونے کا واقعہ ، سندھ رینجرز نے بڑا انکشاف کردیا

کراچی : سندھ رینجرز کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایان اور انابیہ کی والدہ سے اغوا کاروں نے 10 لاکھ تاوان کی ڈیمانڈ کی۔

تفصیلات کے مطابق کم عمر بہن بھائی ایان ،انابیہ کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر رینجرز سندھ کا بیان بھی سامنے آگیا ، رینجرز سندھ نے کہا کہ کم عمر بہن بھائی ایان ،انابیہ کے اغوابرائے تاوان کی واردات ناکام بنادی ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد سےایان ،انابیہ لاپتہ ہوئے، بچوں کی والدہ کو بیرون ملک سے اغوابرائے تاوان کی کال آئی، اغواکاروں کی جانب سے10لاکھ تاوان کی ڈیمانڈ کی گئی۔

نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ بھائی بہن سے متعلق اہم خبر آگئی

ترجمان کا کہنا تھا کہ جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرکےبچوں کاسراغ لگایا، اغواکار گرفتاری سے بچنے کیلئے بچوں کو حیدری چھوڑ کر فرارہوئے۔

یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے بہن بھائی ایان اور انابیہ لاپتہ ہوگئے تھے ، جس کے بعد سوشل میڈیا پرچلنےوالی کمپین اور دعاؤں کے بعد ایان اور انابیہ مل گئے تھے۔

بعد ازاں بچوں کے بیان نے واقعے کو نیا رخ دیا، بچوں نے بتایا وہ نانی اور خالہ کے برے سلوک سے تنگ آکر گھر سےگئے، ان کو ایک نامعلوم مہربان انکل اورآنٹی نے پناہ دی۔

کراچی : نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

والد نے بھی بتایا تھا کہ اسے بھی بچوں سے زیادہ نہیں ملنے دیا جاتا تھا، علیحدگی کے باوجود بچوں کی حوالگی چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ بچوں کی تلاش میں سندھ رینجرز نے اہم کردار ادا کیا، رینجرز ٹیم کی جانب سے بچوں کو گھر تک پہنچایا گیا۔

Comments

- Advertisement -