ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ پشاور کے لاپتہ سیاحوں کو تلاش کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سیاحوں سے گزشتہ دو روز سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا ان سیاحوں کی گاڑی بابو سرٹاپ کے قریب خراب ہوگئی تھی۔
پولیس اور ریسکیو نے سیاحوں کو سی سی ٹی وی کی مدد سےتلاش کیا۔
ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ سیاحوں نے گلگت بلتستان حکومت اور پولیس کا شکریہ ادا کیا، سیاحوں سے گزارش ہے اپنی گاڑیوں کی مقررہ چیک پوسٹوں پررجسٹریشن کرائیں تمام سیاح اپنے گھر والوں اور کنٹرول رومز سے رابطے میں رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں سے گزارش سے کہ نشیبی علاقوں کا رخ نہ کریں۔