جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مستحقین تک راشن پہنچانے کا مشن، گورنر سندھ کی اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اہم ملاقات کی۔ اس دوران لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد تک راشن پہنچانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کے نام 3کروڑ کا چیک گورنر سندھ کو دیا گیا۔ رقم سے یوٹیلٹی اسٹورز سے راشن بیگز خریدے جائیں گے۔

دریں اثنا گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کی ہدایت پر کے پی ٹی کی ڈس انفکشن مہم کو بھی سراہا اور مہم کو شہر کے دوسرے علاقوں تک پھیلانے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب طبقے کی مدد کے لیے ہرممکن اقدامات جاری ہیں۔

بڑی خبر، پاکستان میں كورونا کے 17مریض مکمل صحتیاب

واضح رہے کہ پاکستان میں كرونا کے مزید 17مریض مکمل صحتیاب ہوگئے، ملک بھر میں وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 58 ہے۔ دیگر کئی مریضوں کی بھی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ كرونا وائرس کے 17 مریضوں کو مکمل صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، مریضوں کو صحت یاب ہونے پر شیخ زید اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں