آئی سی سی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بڑی غلطی اس وقت سامنے آئی جب پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں خواتین کھلاڑیوں کی تصاویر کے نیچے مرد کھلاڑیوں کے نام درج کر دیے گئے۔
منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا، تاہم آئی سی سی کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ لگاتے ہوئے ایک غلطی ہو گئی۔
ٹوئٹر پوسٹ میں آئرلینڈ کی کھلاڑی گیبی لیوِس کی تصویر کے نیچے شاہین شاہ آفریدی کا نام، اور اسی طرح سدرہ امین کی تصویر کے نیچے انگلینڈ کے جوز بٹلر، اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کی تصویر کے نیچے عادل رشید کا نام لکھ دیا گیا۔
Jos Buttler, Adil Rashid and Shaheen Afridi have changed a bit from the time I last watched them play 👀 pic.twitter.com/IljXhKzQXd
— Farid Khan (@_FaridKhan) December 6, 2022
خیال رہے کہ مینر پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید کو شامل کیا گیا تھا۔ جب کہ ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستان کی سدرا امین، آئرلینڈ کی گیبی لیوِس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کو نامزد کیا گیا تھا۔
Who gets your vote for the ICC Women’s Player of the Month for November 2022? 🤔
Details ➡️ https://t.co/N0IEvBt0lq pic.twitter.com/Rx3TG87tyW
— ICC (@ICC) December 6, 2022
ٹوئٹر صارفین نے جب آئی سی سی کی جانب سے گیبی لوئس کو شاہین آفریدی اور سدرہ امین کو جوز بٹلر بناتے دیکھا تو دل چسپ تبصروں سے خوب ٹرولنگ کی اور یہ پوسٹ وائرل ہو گئی، تاہم اکاؤنٹ انتظامیہ کو جلد احساس ہو گیا اور کچھ ہی دیر بعد یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔