تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لینس کا استعمال کرتے ہوئے ان غلطیوں سے بچنا ضروری ہے!

اگر آپ لینس استعمال کرتے ہیں تو درست طریقہ جاننا ضروری ہے، بہ صورت دیگر اس کے نقصانات بھی ہیں۔

دیکھا گیا ہے کہ کانٹیکٹ لینس کا استعمال خشک آنکھوں والے افراد کے لیے تکلیف دہ ہوتا ہے، خارش ہونے کے خدشے کی وجہ سے وہ اس سے پرہیز کرتے ہیں، لینس لگاتے ہیں تو آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں۔

ماہرین نے اس قسم کے مسائل سے بچنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر سے متعلق بتایا ہے:

آئی ڈراپس

آنکھوں کے قطروں کا باقاعدگی سے استعمال آنکھوں کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتا ہے اور مصنوعی آنسوؤں کا کردار ادا کرتا ہے۔ خشک آنکھوں والے مریضوں میں آنسوؤں کی ناکافی مقدار نہ صرف تکلیف پیدا کرتی ہے، بلکہ انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔

نہاتے وقت لینس کا استعمال

نہاتے وقت لینس نہ لگائیں، آنکھیں خطرناک حد تک متاثر ہو سکتی ہیں، لینس سمیت نہانے سے آنکھوں میں جلن اور دھندلے پن کی شکایت عام ہے، پانی میں موجود بیکٹیریا آنکھوں کے لینس کو متاثر کرتے ہیں اور پھر لینس آنکھوں کو متاثر کرتے ہیں۔

لینس لگاتے وقت ہاتھ دھونا

ہاتھوں کو صابن سے دھوئے بغیر لینس پکڑنے اور پہننے سے پیتھوجینز آنکھوں میں داخل ہو جانے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، جس سے انفیکشن ہو سکتا ہے، تاہم دھونے کے بعد ہاتھ خشک ضرور کریں۔

لینس اسٹوریج کنٹینر

لینس اسٹوریج کنٹینر کاصاف ہونا بھی انتہائی ضروری ہے، استعمال سے پہلے کنٹینر کودھو کر خشک کر دیا جائے اور پھر اس میں کانٹیکٹ لینسوں کا پانی رکھنا چاہیے، ایسا کرنے سے آنکھوں میں سوزش اور انفیکشن کے امکانات کم ہو جائیں گے۔

سونے سے پہلے کیا کریں؟

سونے سے پہلے لینس کو اتار کر رکھ دینا بہت ضروری ہے، اگر لینس آنکھوں سے نہ ہٹائے جائیں تو قدرتی آنسو کی پیداوار شدید متاثر ہوگی۔ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے مطابق اگر آپ سوتے وقت لینس ہٹانا اکثر بھول جاتے ہیں تو بیرونی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ نیند کے وقت آنکھوں میں کم آکسیجن داخل ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں کمپنیوں کے دعوے پر مت جائیں، یہی دعویٰ آپ کی آنکھوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈسپوزیبل لینس

مارکیٹ میں ڈسپوزیبل کانٹیکٹ لینسز بھی دستیاب ہیں جو کئی مہینوں کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -