جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’’میں زخموں سے بلکتی رہی، مالکن کباب کھاتی رہی‘‘ خاتون کا کمسن ملازمہ پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں معمولی غلطی پر بنگلے کی مالکن نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کیا والدین بغیر کارروائی بچی کو گھر لے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے اور اس بار بھی غریب والدین ظالم مالکان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے خاموشی سے بچی کو واپس اپنے گھر لے گئے ہیں۔

معمولی غلطی پر بنگلے کی مالکن نے اپنی 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کا میڈیکل کرانے کے لیے جناح اسپتال لایا گیا تاہم پولیس نے متاثرہ بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد ذمے داروں کے خلاف کارروائی کے بجائے چپ سادھ لی ہے۔

- Advertisement -

متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ کباب تلتے ہوئے فرائی پین سے گرم تیل اس پر گرا تھا جس سے اس کے ہاتھ، چہرہ اور دیگر اعضا جھلس گئے تھے تاہم اس موقع پر اسکی مالکن نے اسے مرہم لگانے کے بجائے تشدد کا نشانہ بنایا۔

بچی نے کہا کہ میں تیل سے جل گئی تو مالکن نے مجھے فرائی پین سے مارا، میں زخموں کے باعث روتی رہی اور مالکن وہاں بیٹھ کر کباب کھاتی رہی۔

دوسری جانب اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے پر بچی کا جناح اسپتال سے میڈیکل کرایا ہے اس کے ورثا جیسے چاہیں گے ویسی ہی قانونی کارروائی کریں گے بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ بچی کے ورثا کوئی قانونی کارروائی کے بغیر ہی اسے لے کر خان پور روانہ ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں