ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ایمبولینس سائرن کا غلط استعمال، پولیس نے ڈرائیور کے ساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہر حیدر آباد میں ایمبولینس خالی ہونے کے باجود سائرن کا غلط استعمال کر کے راستہ لینے پر پولیس کانسٹیبل ڈرائیور پر برہم ہوگیا اور اسے آئندہ ایسا نہ کرنے کی وارننگ بھی دے دی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پولیس اہلکار کو ایک ڈرائیور تیزی سے ایمرجنسی سائرن بجاتا ٹریفک کو چیرتا آگے بڑھتا دکھا تو اس نے سڑک پر ایمبولینس کے نکلنے کے لیے جگہ بنانا شروع کردی۔

تاہم حیرت انگیز طور پر سگنل کراس کرتے ہوئے ایمبولینس ٹریفک کے رش سے نکلنے کے بعد آگے جا کر ایک دوکار پر رک گئی جہاں سے ڈرائیور اپنے لیے مشروب اور کھانے پینے کی چیزیں لینے لگا جبکہ ایمبولینس بھی مریض سے خالی تھی۔

- Advertisement -

حیدر آباد کے نارائن گوڑہ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے حدود میں مذکورہ واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو ڈی جی پی انجنی کمار نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے شیئر کی.

ویڈیو میں واضح ہے کہ ایمبولینس ڈرائیور کی حرکت پولیس والا اسے تنبیہ کررہا ہے. مذکورہ حرکت پر وہاں موجود لوگوں نے بھی غم وغصے کا اظہار کیا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں