ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

امریکا کی بڑی جامعہ نے سعودیہ سے تعلقات ختم نہ کرنے کی تجویز دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی تعلیمی ادارے نے تجویز دی ہے کہ جمال خاشقجی قتل کے باوجود ادارے کو سعودی عرب سے تعلقات ختم نہیں کرنے چاہیئں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف ترین تعلیمی ادارے ’میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی‘ ایم آئی ٹی کے حکام نے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان قائم تعلقات کے حوالے سے تجزیہ رپورٹ پیش کردی۔

ایم آئی ٹی کے ڈین رچرڈ لیسٹر نے جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ خاشقجی قتل کے معاملے پر سعودیہ سے تعلقات منقطع نہیں کرنے چاہیئں۔

ایم آئی ٹی کے ڈین نے جمعرات کے روز تعلقات سے متعلق جائزہ رپورٹ ای آئی ٹی کے سربراہ رفائیل رائف تک پہنچا دی ہے جو تمام نتائج کا جائزہ لینے کے بعد5 جنوری کو  تعلقات سے متعلق فیصلہ دیں گے۔

امریکی خبر رساں ادارے نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ سعودی عرب کی تیل فروخت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’آرامکو‘ نے سابقہ معاہدے کی مد میں ادارے کو 40 لاکھ ڈالر دئیے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایم آئی ٹی کے ڈین کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاشقجی قتل میں ملوث عناصر کی کسی بھی سعودی ادارے نے مالی معاونت نہیں کی۔

محمد بن سلمان خاشقجی قتل کے ذمہ دار ہیں، امریکی سینیٹ میں قرار داد پیش

انہوں نے رپورٹ میں کہا تھا کہ ہم کئی برسوں سے سعودی عرب کے ساتھ کام کرتے آرہے ہیں اور ہم نے اچھے لوگوں کے ساتھ کام کیا۔

جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم آئی ٹی کو سعودی عرب سے تعلقات ختم کرنے کے لیے کوئی اطمینان بخش جواز نہیں ہے، لہذا ادارے کو تعلقات باقی رکھنے چاہیئں۔

خیال رہے کہ میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی دنیا کا معروف ترین تعلیمی ادارہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں