جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مچل مارش کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کو ختم ہوئے کئی روز گزر گئے لیکن اس سے جڑے تنازعات اب بھی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے بھارت کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تاہم آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش اس وقت بھارتی تنقید کی زد میں آئے جب سوشل میڈیا پر ان کی وائرل تصویر میں ورلڈ کپ ٹرافی پر ٹانگیں رکھ کر دیکھا گیا۔

- Advertisement -

اب رپورٹ ہے کہ ریاست اترپردیش میں مچل مارش کے اس اقدام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایک آر ٹی آئی کارکن پنڈت کیشو نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کے خلاف مقدمہ درج کراویا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فائنل میچ میں بھارت کی شکست کے بعد مچل مارش نے ٹرافی پر پاؤں رکھ کر شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

پنڈت کیشو نے ایف آئی آر کے علاوہ ایک کاپی ہندوستانی کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھیجی جس میں سفارش کی گئی کہ مچل مارش کے بھارت میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد شامی نے کہا تھا کہ وہ اس سے خوش نہیں ہیں کیونکہ یہ وہ ٹرافی ہے جس کے لیے ہر کوئی لڑتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں