پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

پاکستان سے میچ کیلیے آسٹریلوی کرکٹر نے نیا انداز اپنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

آل راؤنڈر مچل مارش نے پاکستان کے خلاف 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل اپنی مونچھیں بڑھا لی ہیں۔

انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریوس ہیڈ جیسا نظر آنا چاہتے تھے اس لیے اس وقت وہ اپنی مونچھیں بڑھا رہے ہیں۔

جب ان کی کارکردگی کی بات آتی ہے تو مارش ٹیسٹ ٹیم میں آسٹریلیا کے لیے اہم کھلاڑی رہے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ وہ ریڈ بال کرکٹ کو پسند کرتے ہیں اور اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کو انجوائے کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پرتھ میں بیٹنگ کی اسی طرح کی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، اپنے آخری چار ٹیسٹ میچوں میں یہی سوچا کہ بطور ٹیسٹ کرکٹ اپنا راستہ تلاش کروں کیونکہ مجھے ریڈبال کرکٹ سے محبت ہورہی ہے۔

اپنے کیریئر کے زیادہ تر حصے میں، مارش کو ایک مناسب ٹیسٹ کھلاڑی نہیں سمجھا جاتا تھا وہ اپنے کیرئیر میں کافی انجری کا شکار ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ریڈ بال کرکٹ میں ان کی رفتار پٹری سے اتر گئی لیکن حالیہ دنوں میں حالات بدل گئے ہیں۔

پرتھ میں پیدا ہونے والے کرکٹر نے ایشز 2023 کے دوران پلیئنگ الیون میں کیمرون گرین کی جگہ لی تھی اور اس کے بعد سے وہ ٹیم میں باقاعدہ حصہ بن گئے ہیں۔ آل راؤنڈر اب پلیئنگ الیون میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے اچھے اور مستقل مزاج رہنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں