اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

مچل مارش نے گلبدین نائب کی انجری پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی کپتان مچل مارش کا افغان کرکٹر گلدبین نائب انجری پر ردعمل آگیا۔

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے گلدبین نائب کی انجری پر کہا کہ میں نے کرکٹ کے میدان میں اس سے پہلے ایسی مزاحیہ چیز نہیں دیکھی، ہنسی سے میری آنکھوں میں آنسو آرہے تھے۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ آخر میں اس کا کھیل پر کوئی اثر نہیں ہوا، ہم اس انجری پر ہنس سکتے ہیں اور یہ کمال تھا، ہم نے ایک گروپ کی شکل میں افغانستان والا میچ دیکھا اور یہ کمال کا میچ تھا، افغانستان بنگلا دیش کے میچ میں کئی ٹوئسٹ آئے، ہم ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنا چاہتے تھے۔

- Advertisement -

مچل مارش نے مزید کہا کہ کچھ چیزیں آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتیں اور اس کے لیے ہم خود اپنے آپ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، آخری وکٹ گرنے پر ہم ششدر رہ گئے تھے، افغانستان نے اچھی کرکٹ کھیلی اور سیمی فائنل میں پہنچنا ان کا حق بنتا ہے۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں گلبدین نائب کی انجری کو فینز فیک انجری قراردے رہے ہیں، آئی سی سی قوانین کے مطابق جان بوجھ کر ٹائم ضائع کرنے پر امپائر فیلڈرز کےخلاف ایکشن لے سکتے ہیں۔

گلبدین نائب کی ایکٹنگ پر جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، وہیں افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق نے بھی گلبدین نائب کی انجری کے ڈرامے پر بالی ووڈ فلم ’ویلکم‘ کے ایک سین پر مبنی مزاحیہ میم شیئر کرتے ہوئے ان کے ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

 انہوں نے فلم کے کردار ’بلو‘ کی جگہ نوین الحق کا چہرہ لگا دیا جو فلم میں لاٹھی کے سہارے لنگڑا کر چلتا ہے لیکن اصل میں معذور نہیں ہوتا اور مشکل میں آنے پر تیزی سے بھاگتا نظر آتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں