آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کے وننگ ٹرافی پر پیر رکھنے پر اروشی روٹیلا بھی بول پڑیں۔
آسٹریلیا ورلڈ کپ جیتا تو بھارتیوں نے کرکٹر کے اہلخانہ کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اس کے بعد مچل مارش کی ٹرافی پر پاؤں رکھنے کی تصویر دیکھ کر وہ آپے سے باہر ہوگئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں آسٹریلوی کرکٹر مِچل مارش کو ورلڈ کپ ٹرافی پر اپنے پاؤں رکھ کر آرام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تصویر پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ ورلڈ کپ ٹرافی تو حاصل کر سکتے ہیں مگر ٹرافی کی عزت نہیں کرسکتے۔
اس پر شنایا نامی ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی آسٹریلینز کو سکھا رہے ہیں کہ وہ ایک بے جان شے کا احترام کریں جب کہ ان کے وزیراعظم جیتنے والے کپتان کو چھوڑ کر اسٹیج سے سے چلے گئے۔
تاہم اب اس معاملے پر اداکارہ اروشی روٹیلا بھی بول پڑی ہیں۔
اروشی روٹیلا نے ورلڈ کپ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ٹرافی کو چوم رہی ہیں تو دوسری طرف مچل مارش اس پر پیر رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
اداکارہ نے مچل مارش کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی ورلڈ کپ ٹرافی کا کچھ احترام کریں۔