تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کیوی کھلاڑی کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

نیپئر: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کیوی کھلاڑی کے شاندار کیچ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے متبادل کھلاڑی ڈیرل مچل نے حیدر علی کا ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا، واضح رہے کہ قومی ٹیم نے آخری ٹی ٹوینٹی میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکاٹ کی گیند پر حیدر علی لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلنے گئے لیکن ایج لگنے کے بعد گیند آف سائیڈ پر گئی اور مچل نے شاندار کیچ پکڑ لیا۔

پاکستان کی جانب سے حیدر علی اور محمد رضوان اننگز اوپن کرنے آئے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 38 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، پاور پلے کے آخری اوور میں مچل نے اسکاٹ کیگی لیجن کی گیند پر حیدر علی کا شاندار کیچ پکڑ کر انہیں پویلین روانہ کیا، حیدر نے 11 رنز بنائے تھے۔

ڈیرل مچل فائنل الیون میں شامل نہیں تھے وہ مارٹن گپٹل کی جگہ فیلڈنگ کرنے میدان میں آئے تھے۔

حیدر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان اور حفیظ کی 82 رنز کی پارٹنر شپ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار اد اکیا،گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی، تین میچز کی سیریز کیویز نے 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، بابر اعظم کے انجرڈ ہونے کے سبب محمد رضوان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -