اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

مچل سینٹنر نے بھارتی اسپنرز کو کھیلنا چیلنج قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بھارتی اسپنرز کو کھیلنا چیلنج قرار دے دیا۔

دبئی میں فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں مچل سینٹنر نے کہا کہ بھارت اگر تین اسپنرز کے ساتھ جاتا ہے تو انہیں کھیلنا بڑا چیلنج ہے، وہ موجودہ کنڈیشن سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے کھلاڑی کل کے میچ کے لیے تیار ہیں۔

مچل سینٹنر نے کہا کہ ہم تھوڑی اور فوٹیج دیکھیں گے، مجھے لگتا ہے کہ ہم واضح طور پر جانتے ہیں اب ان کی حکمت عملی کیا ہے، وہ 115 کلو میٹر فی گھنٹہ کی آرم گیند تھی جس نے مجھے پکڑ لیا۔

کیوی کپتان نے کہا کہ بھارت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے وہ دبئی کی کنڈٰشن کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہم بھی اچھا کھیل رہے ہیں لیکن یہ ظاہر ہے کہ کنڈیشن ہمارے لیے مختلف ہے۔

مچل سینٹنر نے مزید کہا کہ دبئی کی وکٹ سلو ہوگی، بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ورون چکرورتی اور دیگر بھارتی اسپنرز کو کھیلنا کافی چیلنجنگ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی کے بیٹرز اسپنرز کو بہتر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دبئی کی وکٹ پر 250 رنز بھی وننگ اسکور ہوسکتا ہے، فائنل کی پیچ کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

کیوی کپتان نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ کے پیسر میٹ ہنری کے بارے میں فیصلہ کل میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں