منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

مسلم دشمن اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ : بھارتی اداکار متھن چکرورتی کو مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنا مہنگا پڑگیا، مغربی بنگال پولیس نے بی جے پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما متھن چکرورتی نے گزشتہ دنوں بنگال میں انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلا تھا۔

مغربی بنگال پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر بی جے پی رہنما اور اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

- Advertisement -

ریلی سے خطاب میں متھن چکرورتی نے کہا تھا کہ ہمیں ایسے کارکنوں کی ضرورت ہے جو سامنے سے لڑیں۔ جو کہے، مارو، تمہارے پاس کتنی گولیاں ہیں؟

بھارت کے ناکام ترین اداکار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کو کاٹ ڈالیں گے اور انہیں دفن کردیں گے، ہم بنگال میں انتخابات جیتنے کے لئے کچھ بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 2026 میں مغربی بنگال کا تخت سنبھالیں گے۔ اس خطاب سے متعلق شکایت کے بعد بدھان نگر ساؤتھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں : مسلمانوں کوکاٹ ڈالیں گے! متھن چکرورتی نے زہراُگلنا شروع کردیا

تعصب پسند بی جے پی رہنما متھن نے جس وقت ریلی سے یہ زہر آلود خطاب کیا اس وقت وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ متھن چکرورتی کو اس سال فلمی میدان کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں