منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

تجربہ کار بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی پہلی بیوی، ہیلینا لیوک امریکا میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ ہیلینا لیوک کی موت کی تصدیق مشہور ڈانسر و اداکار کاپانا آئیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہے۔

ہیلینا لیوک کا انتقال 3 نومبر 2024 کو امریکا میں ہوا، ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیلینا کی صحت ٹھیک نہیں تھی اور انہیں بروقت طبی امداد نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

- Advertisement -

ہیلینا نے مرنے سے قبل آخری پوسٹ 3 نومبر کو 9 بج کر 20 منٹ پر کی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’عجیب محسوس کر رہی ہوں، ملے جُلے سے جذبات ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے، بدحواسی طاری ہے‘۔

واضح رہے کہ ہیلینا لیوک اور متھن چکرورتی کی شادی صرف چار ماہ میں ہی ختم ہوگئی تھی، ہیلینا کبھی بھی اداکار سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں، انہیں متھن سے شادی کرنے پر افسوس تھا۔

ہیلینا امریکن نژاد بھارتی اداکارہ تھیں جو 1980 کی دہائی میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور تھیں، انہوں نے 1985 میں امیتابھ بچن کی ریلیز ہونے والی فلم مرد میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہی فلم انکی وجۂ شہرت بھی بنی جس میں انہوں نے برطانیہ کی ملکہ کا کردار ادا کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جب ہیلینا کی متھن کے ساتھ شادی ختم ہوئی تو وہ امریکہ چلی گئیں، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر ہوا بازی کے ادارے میں کام کیا، فلم انڈسٹری میں ان کا کیریئر بھی ان کی شادی کی طرح مختصر رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں