جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

اداکار متھن چکرورتی کی جیب کٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کی بھارت میں ایک ریلی کے دوران جیب کٹ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی گزشتہ روز ریاست جھارکنڈ کے دھنباد ضلع میں بی جے پی امیدوار کے لیے نکالی گئی ریلی میں شریک کی جس دوران کسی جیب کترے نے ان کا پرس چرالیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ متھن چکرورتی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے شریک ہوئے تھے لیکن بدقسمتی سے  اسی دوران اسٹیج پر جاتے ہوئے متھن چکرورتی کی جیب کٹ گئی اور ان کا پرس چوری ہوگیا۔

- Advertisement -

 سینئر اداکار کا پرس چوری ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریلی کے شرکا میں ہلچل مچ گئی، اسی دوران اسٹیج سے بھی بار بار مائیک کے ذریعے  چور سے متھن چکرورتی کا پرس واپس کرنے کی اپیل کی گئی لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود اداکار کا پرس انہیں نہیں ملا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پرس چوری ہوجانے کے بعد متھن چکرورتی بھی مایوس ہوگئے اور وقت سے پہلے ہی ریلی چھوڑ کر چلے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں