بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

متھن چکرورتی کے بیٹے کی فلم ’بیڈ بوائے‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار اور بھارتی سیاستدان متھن چکرورتی کے چھوٹے بیٹے نمشی چکرورتی کی فلم ’بیڈ بوائے‘ کی ریلیز کی تاریح سامنے آگئی۔

بیڈ بوائے ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے جسکی کہانی نمشی چکرورتی اور امرین کے ارد گرد گھومتی نظر آئے گی۔ راجکمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سے متھن کے بیٹے بالی وڈ میں قدم رکھ رہے ہیں۔

نمشی چکرورتی اور امرین کے بیڈ بوائے گانوں کے ساتھ ساتھ فلم کے ٹریلر پر بھی مداحوں نے اپنا زبردست درعمل دیا ہے۔ ساجد قریشی اور انجم قریشی کی طرف سے پروڈیوس کردہ آنے والی رومانوی کامیڈی فلم کو دیکھنے کے لیے شائقین کا جوش ہر روز بڑھ رہا ہے۔

- Advertisement -

تاہم فلم کی پروموشن جاری ہے جہاں فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے نمشی چکرورتی کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں بیڈ بوائے جیسی فلم سے ڈیبیو کررہا ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس فلم میں میرا کردار راگھو ایک لاپرواہ بنداس کردار ہے اور میں ذاتی طور پر اس سے حقیقی تعلق رکھتا ہوں، ہم نے سامعین کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے اپنے تمام پسینے اور آنسو فلم میں ڈال دیے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ فلم دیکھ کر آپ کو اتنا ہی مزہ آئے گا جتنا ہمیں اسے بنانے میں آیا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ امرین نے کہا کہ میں نے اس فلم کو سائن کرنے کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا اور میں واقعی میں اپنے فلم کے پروڈیوسر ساجد قریشی کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔

راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس رومانوی کامیڈی فلم میں جانی لیور، راجپال یادو، ساسوتا چٹرجی، درشن جری والا، اور راجیش شرما نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

اس فلم کے ذیادہ تر حصوں کو بنگلور اور ممبئی جیسے شہروں میں فلمایا گیا ہے۔ فلم 28 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں