پاکستانی کھلاڑیوں نے ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ 2023 میں 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق بنکاک، تھائی لینڈ میں ورلڈ ایم ایم چیمپین شپ 7 سے 10 دسمبر 2023 کو منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی ایتھلیٹس عاصم خان نے 56.7 کے جی اور شاہ زیب خان نے 83.9 کے جی میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس اسپورٹس میں پاکستان نے ورلڈ چیمپئن شپ میں دو کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں، اس چیمپئن شپ میں 38 ممالک نے حصہ لیا۔
- Advertisement -
صدر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن ذوالفقار علی نے نوجوان ٹیم کو ملک کے لیے تمغے جیتنے پر مبارک باد دی۔ انھوں نے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بھی قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔