بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

دنیا کے مہنگے ترین اور خوبصورت آم کی کراچی میں کاشت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں جیسے جیسے گرمی کا موسم اپنی شدت پکڑ رہا ہے اور سورج کی تپش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں پھلوں کا بادشاہ آم بھی پک کر تیار ہوچکا ہے۔

دنیا بھر میں مشہور پاکستان کے مختلف اقسام کے آم چونسا، سندھڑی، لنگڑا، دوسیری اور انور راٹھور اپنا منفرد ذائقہ رکھتے ہیں۔

Miyazaki mango

- Advertisement -

ایسے میں ایک اور قیمتی ترین آم بھی مارکیٹ میں آنے والا ہے لیکن یہ بیش قیمت آم شاید عام آدمی کی دسترس میں نہ ہو کیونکہ اس کی فی کلو قیمت لاکھوں روپے ہے۔

جی ہاں ! سرخ و جامنی رنگ کا جاپانی آم ‘میازاکی’ کی قیمت 3 لاکھ روپے فی کلو ہے۔ مذکورہ مہنگے ترین آم ‘میازاکی’ کی کاشت کا آغاز اب کراچی میں بھی کر دیا گیا ہے جو اس سے قبل صرف جاپان میں اگایا جاتا تھا۔

mango

کراچی میں اس قیمتی آم ’میازاکی‘کی کاشت کرنے والے کسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویسے تو اس کا رنگ پیلا ہوتا ہے لیکن یہ آم ذائقے کے علاوہ رنگت میں بھی مختلف ہے۔ یہ اپنی منفرد رنگت، ذائقے اور قیمت کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

Miyazaki

کسان کے مطابق عالمی منڈی میں ’میازاکی‘ کی فی کلو قیمت 8 سو سے 9 سو امریکی ڈالر ہے جو پاکستان روپے میں ڈھائی لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک بنتی ہے۔ ’میازاکی‘ کی کاشت آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی جس میں ہمیں کامیابی ملی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں