بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ایم ایل ون معاہدہ : پاکستان اور چین نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور چین نے ایم ایل ون کے دونوں فیز کے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین نے 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریلوے لائن ون کیلئے فیز ون اورٹو دونوں کے الگ الگ معاہدے ہوں گے، فیزون کے تحت 3.2ارب ڈالرکا نیا معاہدہ آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ فیز ٹوکیلئے معاہدےسےقبل فیزیبلٹی اسٹڈی فرسٹ فیزمکمل ہونے کےبعد ہوگی اور پہلے فیز میں کراچی سےحیدرآباد اور حیدرآباد سے ملتان ریلوے لائن کی تعمیر ہوگی۔

ایم ایل ون کے سیکنڈ فیز میں ملتان سے پشاور ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی، رواں ماہ چینی حکام کیساتھ معاہدے کیلئے فنانسنگ ٹرم اینڈ کنڈیشنز کو فائنل کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ فیز ون کےتحت ایم ایل ون کیلئے چین سےلانگ ٹرم فنانسنگ حاصل کی جائے گی، ایم ایل ون کیلئے پاکستان چین سے کم شرح سود پر قرض حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے چین کیساتھ ایم ایل ون کیلئے 6.8 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بات ہو رہی تھی تاہم ایم ایل ون کیلئے چین کیساتھ یکمشت معاہدہ کرنےپر اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں