بھارتی ریاست گوا کی اسمبلی کے سابق رکن لاو سوریا جی مملیدار ریاست کرناٹک میں جھگڑے کے دوران رکشہ ڈرائیور سے تھپڑ پڑنے پر فوراً چل بسے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لاو سوریا جی مملیدار 2012 سے 2017 تک گوا اسمبلی کے رکن رہے، ان کی عمر 68 برس تھی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سابق رکن اسمبلی نے کھڈے بازار میں واقع سری نواس لاج میں ہوٹل کروایا، وہ اپنی کار میں گزر رہے تھے جو مبینہ طور پر رکشے سے ٹکرائی اور جھگڑا ہوا۔
رکشہ ڈرائیور نے اتر کر لاو سوریا جی مملیدار کو تھپڑ جڑ دیا جس سے ان کی موت واقع ہوئی، ملزم کی شناخت مجاہد سنادی کے نام سے ہوئی ہے۔
سیاستدان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ بعدازاں ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا گیا تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اورملزم کو شناخت کر کے گرفتار کیا۔
پولیس آفیسر نے بتایا کہ کار اور رکشے کی ٹکر کے باعث جھگڑا ہوا تھا، لاو سوریا جی مملیدار کو ڈرائیور نے تھپڑ مارا تو وہ زمین پر گر گئے۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔