کراچی : پاک فضائیہ نے اپنے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) سے متعلق ایک خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا تھا۔ جبکہ 11 روزہ جنگ میں کُل 9 بھارتی طیاروں کو نیست و نابود کیا اور یہ ایک ایسا ریکارڈ جو آج تک ناقابل شکست ہے۔
پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک منٹ سے کم وقت میں تباہ کیا اور گیارہ روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو نیست و نابود کیا جو آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔ آپکی ان بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے آپکو دو بار ستارۂ جرأت سے نوازا۔
21 May, 2023: While paying tribute to it’s Ghazis and Martyrs, Pakistan Air Force has released a promo on 1965 war hero Air Commodore Mohammad Mahmood Alam (Late). Alam achieved the remarkable feat of downing 5 Indian Air force jets in under one minute during the 1965 war pic.twitter.com/Z0pnHt80LK
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) May 21, 2023
یاد رہے کہ ایم ایم عالم جن کی عرفیت Little Dragon تھی 6 جولائی 1935 کو کلکتہ جو اُس وقت برطانوی انڈیا کا حصہ تھا کے ایک تعلیم یافتہ خاندان میں پیدا ہوئے۔ عالم پانچ بھائیوں اور چھ بہنوں میں سب سے بڑے تھے۔
انہوں نے 1951 میں پاکستان فضائیہ میں شمولیت اختیار کی، 2 اکتوبر1953 کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا،1954 میں پائلٹ آفیسر ایم ایم عالم نے نمبر19 سکواڈرن میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔