لاہور: متحدہ مجلس عمل نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے، 5 جون تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے کی مرکزی پارلیمانی بورڈ میں پانچ اتحادی جماعتوں کے سربراہان شامل ہیں، مرکزی پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے مرکزی پارلیمانی بورڈ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، جمعیت علمائے پاکستان کے صدر اعجاز ہاشمی، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی اور امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ساجد میر نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایم ایم اے کے منشور کا اعلان چار جون کو اسلام آباد میں کریں گے، دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہوسکتی ہے، ایم ایم اے نے فیصلہ کیا ہے کہ جنرل نشستوں پر 5 فی صد خواتین امیدواروں کو بھی کھڑا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند دن قبل سراج الحق نے کہا تھا کہ چند خاندان سیاست کو اپنے گھر کی لونڈی اور اقتدار پر اپنا حق سمجھتے ہیں، لیکن ایم ایم اےعام آدمی کے لیے ایوانوں کے دروازے کھول دے گی، ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے ایک انتخابی اتحاد ہے۔
مولانا فضل الرحمانایم ایم اے کے صدر منتخب، اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو یکساں قرار دے دی
دوسری طرف متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ حکومت ایم ایم اے کے حوالے کردو، کرپشن خود ختم ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ ڈھائی ماہ قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایم ایم اے کا صدر منتخب کیا گیا تھا، اس موقع پر انھوں نے کہا تھا کہ متحدہ مجلس عمل میں شامل تمام جماعتوں کو یکساں اہمیت حاصل ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔