اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

متحدہ مجلس عمل کا 13 مئی کومینارپاکستان پرجلسہ کرنےکا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام اباد : متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے ہوگیا 13 مئی کومینار پاکستان پر جلسہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت متحدہ مجلس عمل کا اجلاس ہوا جس میں سراج الحق، ساجد نقوی، ساجد میر، پیر اعجاز ہاشمی نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیاسی صورت حال، آئندہ عام انتخابات اور بجٹ سے متعلق لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا، متحدہ مجلس عمل کی عوامی رابطہ مہم سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس کے بعد متحدہ مجلس عمل کے صدرمولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائے ہوگیا 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پورے ملک سےعوام کوجلسےمیں شرکت کی دعوت دی جائے گی، ایک بڑے عوامی مظاہرے کا انعقاد کررہے ہیں۔

متحدہ مجلس عمل کے صدر کا کہنا تھا کہ 2 مئی کوجناح کنونشن سینٹراسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا جس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ 29 اپریل کومردان میں بہت بڑا جلسہ ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملتان میں اور12 مئی کومستونگ میں جلسہ عام ہوگا۔

متحدہ مجلس عمل کے صدر کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ15 سال سے زائدعرصے سے مشکلات میں ہے، کشمیریوں سمیت ہم پوری امت مسلمہ کی آواز بنیں گے، پاکستان کی قومی سلامتی کو انتہائی اہمیت دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں