اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عامر لیاقت کا بطور رکن اسمبلی اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے بحیثیت ایم این اے اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بطور رکن اسمبلی اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈمیں دوں گا اور جمعے کی چھٹی کی بحالی کی کوشش کروں گے۔

عامر لیاقت کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی میں بہت سے کام کرنے ہیں، سب مل کر کریں گے۔

یاد رہے ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا  اجلاس ہوا ، اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا، جس کے بعد ارکان کی جانب سے باری باری رجسٹرمیں دستخط کیے جا رہے ہیں۔

ایجنڈامکمل ہونےپر اجلاس پندرہ اگست تک ملتوی کردیا جائے گا، پندرہ اگست کواسپیکراورڈپٹی اسپیکرکاانتخاب ہوگا جبکہ سترہ اگست کو قائد ایوان کے لیے ووٹنگ ہوگی اور عمران خان اٹھارہ اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک ایسا شخص جسے یہ معلوم نہیں کہ پبلک فورم پر کیسے بولنا ہے، کیا ایسے شخص کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے۔

خیال رہے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف ایک سواٹھاون نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہےجب کہ مسلم لیگ (ن) بیاسی نشستوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی ترپین نشستوں کے ساتھ تیسر ے نمبر پر ہے۔

متحدہ مجلس عمل پندرہ نشستوں کے ساتھ چوتھے، متحدہ قومی موومنٹ سات نشستوں کے ساتھ پانچویں، مسلم لیگ (ق) پانچ نشستوں کے ساتھ چھٹے، بلوچستان عوامی پارٹی پانچ نشستوں کے ساتھ ساتویں اور بلوچستان نیشنل پارٹی چار نشستوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

جی ڈی اے نے قومی اسمبلی میں کل تین نشستیں حاصل کیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں