اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کرونا وائرس سے متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے جس کی ڈاکٹرز نے بھی تصدیق کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم  سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی  منیرخان اورکزئی میں کورونا  کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹرز شہزاد نے تصدیق کی کہ منیرخان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاونِ برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے۔

خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کامران بنگش کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وائرس کو شکست دینے کے لیے گھروں تک محدود رہیں۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کرونا سے صحت یاب

قبل ازیں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی  عبدالسلام آفریدی اور سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی بھی کرونا سے متاثر ہوئے تھے، دونوں نے رپورٹ آنے کے بعد احتیاط کی اور وائرس کو شکست دی۔

دو روز قبل کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب ہونے والے ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے بھی تصدیق کی تھی کہ اُن کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں