پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن آپس میں دست و گریباں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، باہر نکل کر لابی میں مراد سعید اور جاوید آفریدی ایک بار پھر الجھ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے متعلق ریمارکس دینے پر ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان ایوان کے اندر اور باہر آمنے سامنے آگئے۔ تحریک انصاف کے مراد سعید اور جاوید لطیف میں ہاتھا پائی اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ن لیگ کے رکن جاوید لطیف نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر اور ریلو کٹا کہا گیا۔ جس طرح کے بیانات دیے جاتے ہیں وہ بھی غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔ تحریک انصاف اپنے لیڈر کا پاگل پن ختم کرے۔

جاوید لطیف کے بیان پر تحریک انصاف نے شدید احتجاج کیا۔ اجلاس ملتوی ہونے پر اراکین ایوان سے باہر آئے تو مراد سعید اور جاوید لطیف میں جھڑپ ہوگئی۔

پارلیمنٹ کی لابی میں دونوں اراکین اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ قریب کھڑے لوگوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے رکن مراد سعید نے کہا کہ جاوید لطیف نے میرے لیڈر کو غدار کہا، نازیبا لفظ استعمال کیے گئے۔ کرپشن کیس کا فیصلہ آنے والا ہے تو یہ لوگ ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں