لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فلم اداکار معمر رانا کی والدہ انتقال کرگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق معمر رانا کی والدہ کچھ عرصے سے علیل تھیں، اہل خانہ نے انہیں علاج کی غرض سے لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں آج صبح وہ خالقِ حقیقی سے جاملیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر لاہور کے علاقے گلبرگ جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔
واضح رہے کہ معمر رانا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کے صاحبزادے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے شفقت رانا کی زوجہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں ساتھی اداکاروں نے والدہ کے انتقال معمر رانا سے تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ نیلو بیگم لاہور میں انتقال کرگئیں تھیں، وہ گزشتہ کافی عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔
اداکارہ نیلو بیگم اداکارشان کی والدہ تھیں، نیلو بیگم کے انتقال کی اطلاع ان کے صاحبزادے اور پاکستانی فلموں کے نامور اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں دی تھی۔