جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وینزویلا کی قومی اسمبلی پرمسلح افراد کا حملہ‘ متعدد افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کاراکاس: وینزویلا میں مسلح افراد نے قومی اسمبلی پرحملہ کیا اور اپوزیشن ارکان سمیت متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کےمطابق وینزویلا میں حکومت کےحامی گروپ نےقومی اسمبلی کا محاصرہ کرکےبموں اوردھماکہ خیزمواد سےحملہ کیا،مسلح افراد مرکزی دروازہ توڑ کر قومی اسمبلی میں داخل ہوئے،کئی اپوزیشن اراکین نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔

مسلح حملے کے نتیجے میں اپوزیشن ارکان اور صحافیوں سمیت ساڑھے 3سو افراد کئی گھنٹوں سے محصور ہیں، تشدد سے اپوزیشن ارکان سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئےجنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی کی عمارت میں ہلکی نوعیت کےکئی دھماکے بھی سنے گئے،حکومت حامی گروہ کے تشدد سے 5اپوزیشن ارکان زخمی ہوئے ہیں۔


وینزویلا میں سپریم کورٹ‘ وزارتِ داخلہ پر ہیلی کاپٹر سے حملہ


دوسری جانب امریکہ نے وینزویلا میں قومی اسمبلی پر حکومت کے حامی گروہ کے حملے کی مذمت کی ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ ماہ وینزویلا میں صدرنکولس مدوروکےحامی اورمخالفین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیاتھا‘ پولیس ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ پر بمباری اور وزارتِ داخلہ کی عمارت پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔

واضح رہےکہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورونےپولیس ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ پر بمباری کی کوشش دہشت گردحملہ قرار دیاتھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں