اشتہار

غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار، ویڈیوز برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں میں غیر ملکی خواتین سیاحوں کو ہراساں کرنے والے چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے ویڈیوز برآمد کرلیں۔

شکرپڑیاں میں یومِ آزادی 14 اگست کو غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ ہجوم کی جانب سے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر دیکھی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔

- Advertisement -

آج پولیس نے واقعے میں ملوث چار ملزمان کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ویڈیوز میں نظر آنے والے تمام ملزمان کی شناخت نادرا کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی مہمانوں کو ہراساں کرنے کے خلاف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا تھا کہ ملزمان کی شناخت کے لیے ویڈیو نادرا کو بھجوائی جا رہی ہے، ویڈیو میں تمام ملزمان کی شناخت کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوس ناک اور مجرمانہ فعل ہے اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اس کی بھرپور مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں