تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

رقم دگنی کرنے کا لالچ : موبائل صارفین کروڑوں روپے سے محروم

نئی دہلی : بھارت میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کا پتہ لگایا ہے جو لوگوں کو موبائل ایپ کے ذریعے ان کی رقم کو دوگنا کرنے کا لالچ دے کر ان سے رقم ٹھگ لیتا تھا، گروہ کا ایک کارندہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

اتراکھنڈ پولیس نے 250 کروڑ روپے کے اس دھوکہ دہی کے معاملے میں نوئیڈا سے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ فراڈ صرف 4 ماہ کے عرصے میں کیا گیا تھا۔

ملزم پون پانڈےکے قبضہ سے 19 لیپ ٹاپ، 592 سم کارڈز، 5 موبائل فونز، 4 اے ٹی ایم کارڈز اور ایک پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔ ایس ٹی ایف کی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف کہ یہ رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرکے بیرون ملک بھیجی جا رہی ہے۔

یہ دھوکہ دہی ایک ایپ کے ذریعہ انجام دی گئی۔ اس ایپ کو ملک کے تقریبا 50 لاکھ افراد نے ڈاؤن لوڈ کیا ہوا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے لوگوں کو پندرہ دن میں رقم دوگنا کرنے کا لالچ دیا جاتا تھا۔ دھوکہ دہی میں 15 دن میں پیسہ دگنا کرنے کے لئے پہلے لوگوں سے پاور بینک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا گیا، جس کے بعد انہیں پندرہ دن میں دوگنا کرنے کا لالچ دیا گیا۔

دھوکہ دہی کا پردہ فاش اس طرح ہوا کہ ہریدوار کے ایک رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس نے مذکورہ ایپ کے ذریعے رقم دوگنا کرنے کے لئے بالترتیب 93 ہزار اور 72 ہزار جمع کروائے تھے، 15 دن میں اسے دوگنی رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو متاثرہ شخص نے تھانے میں شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ رقوم مختلف کھاتوں میں منتقل کردی گئی ہے۔ جب مالیاتی لین دین کا مطالعہ کیا گیا تو پولیس کو 250 کروڑ روپے کی بدعنوانی کا علم ہوا۔

Comments

- Advertisement -