پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

موبائل ایپ سے ادائیگی : پنجاب کو 60 ارب سے زائد ریکارڈ ٹیکس وصول

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ٹیکس ادائیگی کی موبائل ایپ پر پنجاب کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، ای پے پنجاب سے ٹرانزیکشنز ایک کروڑ 23 لاکھ سے بڑھ گئیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ای پے سے مجموعی طور پر حکومت پنجاب کو60 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو وصول ہوا ہے۔

ای پے سے سوا35ارب روپے سیلز ٹیکس اور ساڑھے 10 ارب ٹوکن ٹیکس وصول جبکہ ای پے پنجاب کے سوا8 ارب روپے پراپرٹی ٹیکس اور پونے 3 ارب ٹریفک چالان وصول کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق ای پے پی آئی ٹی بی نے محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے وضع کیا۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایپ سے گھر بیٹھے 10محکموں کے21ٹیکسز کی ادائیگی ممکن ہے، ای پے سےعوام کو وقت کی بچت اور ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں