ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم کا پاکستان میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم جی ایس ایم اے نے ملک میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا۔

جی ایس ایم اے نے  وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق کو ہنگامی مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ کی طویل بندش شہریوں کی صحت، تعلیم سماجی و معاشی بہبود کے لیے مسائل کا سبب بن رہی ہے۔

- Advertisement -

مراسلے میں کہا گیا کہ ٹیلی کام شعبہ کے کاروبار اور سرمایہ کاری پر گہری ضرب پڑی ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری اور معاشی انتظام کے اقدامات کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے۔

عالمی تنظیم پاکستان میں ڈیجیٹل خدمات کی معطلی کے احکامات کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔

ملک میں انٹرنیٹ سروس کب تک بند رہے گی؟ پی ٹی اے کا بیان آگیا

ایک رپورٹ کے مطابق 12 کروڑ براڈ بینڈ صارفین میں سے 98 فیصد موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ۔

 آن لائن لین دین اور ڈیجیٹل لرننگ کاعمل تین روز سے بند ہے جس کے نتیجے میں فری لانسنگ کمیونٹی کی ساکھ کو انٹرنیٹ کی بندش سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش ڈیجیٹل اکانومی کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ آئی سی ٹی ریگولیٹری ماہر اسلم حیات نے کہا کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش بے روزگاری کا سبب بن رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں