موبائل فون کی قسط مانگنے پر کسٹمر برہم ہوگیا، بحث و مباحثے کے بعد ملزم نے مشتعل ہوکر دکاندار پر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد نیول کالونی میں موبائل فون کی قسط مانگنے پر کسٹمر نے دکاندار پر فائرنگ کردی۔ دکاندر نے جب گاہک سے قسط کا تقاضہ کیا تو ملزم نے اپنے بیٹے کو بلوالیا۔ دکاندار کے پاؤں پر گولیاں ماری گئیں۔
ایاز اللہ نے ظہور نامی شخص کو موبائل فون قسطوں پر دیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور خواتین اور بچے بھی خوفزدہ ہوگئے۔
دکاندار کا یہ کہنا تھا کہ موبائل کی قسط مانگنے پر یہ واقعہ پیش آیا جبکہ پولیس کی جانب سے مفروف ملزم ظہور کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایچ او سعید آباد نے بتایا کہ ملزم ابرار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس گرفتار ہونے والے ملزم کو عدالت میں پیش کرے گی۔